ودہولڈنگ ٹیکس اکٹھا کرنیوالے ایجنٹس کی سکروتنی کا فیصلہ ، ناقص کارکردگی پر جرمانے ہوں گے

ودہولڈنگ ٹیکس اکٹھا کرنیوالے ایجنٹس کی سکروتنی کا فیصلہ ، ناقص کارکردگی پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(محمد نواز سنگرا)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا صوبائی دارالحکومت میں ود ہولڈنگ ایجنٹس کی سکروٹنی کا فیصلہ۔معیار پر پور ا نہ اترنے والے ایجنٹس کوجرمانے کیے جائیں گے ۔ایجنٹس کی آگاہی کیلئے ایڈیشنل کمشنرز کی سربراہی میں ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ پراپرٹیز آرڈیننس کے بعد نئے طریقہ کار کے مطابق ایجنٹس کی تربیت بھی کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق فیڈر ل بوڑد آف ریونیوکے ریجنل ٹیکس کے دفاتر نے ود ہولڈنگ ایجنٹس کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں موجود تمام ایجنٹس جو ٹیکس اکٹھا کر کے محکمے میں جمع کراتے ہیں ا ن کو تربیت دی جائے کہ نئے پراپرٹیز آرڈیننس کے بعد ٹیکس کیسے اکٹھا کرنا ہے۔ اس حوالے سے ریجنل وفاترنے میٹنگز اور اجلاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ود ہولڈنگ ایجنٹس کو ٹیکس اکٹھا کرنے کا طریقہ سکھایا جائے گا۔اس حوالے سے ایڈیشنل کمشنرز کی سرابرہی میں 5سے زائد ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں ایک ٹیم کے تین ممبران جو کہ انکم ٹیکس انسپکٹر پر مشتمل ہوں گے۔اس حوالے سے ایف بی آر کی طرف سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سب رجسٹرار ز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ ٹیکس کیسے لاگو کرنا ہے اور ریکوری کیسے کرنی ہے۔دوسری طرف ایف بی آر نے پراپرٹیز کی قیمتیں طے کرنے کے حوالے سے تمام تر اقدامات پر کا م شروع کر دیا ہے ۔