جائیداد کی خرید و فروخت کے اشٹام پیپرز آن لائن کرنیکا فیصلہ

جائیداد کی خرید و فروخت کے اشٹام پیپرز آن لائن کرنیکا فیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پراپرٹی کی خریدو فروخت سے متعلق سٹیمپ پیپر آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ٹاؤن ہال میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں ڈی جی( ای گورننس) پی آئی ٹی بی ساجد لطیف ،اے ڈی سی (جی)اسفند یا ر بلوچ ،جوائنٹ ڈائریکٹر علی مظہر،سب رجسٹرارز،رجسٹریشن عملہ سمیت پراپرٹی ڈیلرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران نے ای سٹیمپ پیپر سے متعلق آگاہی دی۔ ڈی جی( ای گورننس) پی آئی ٹی بی ساجد لطیف نے بتایا کہ ای سٹیمپ پیپر صرف بینک آف پنجاب کی 65برانچز سے ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای سٹیمپ پیپر سسٹم 10اضلاع میں کامیابی سے متعارف کراچکے ہیں اور لاہور شہر میں 23 اگست سے ای سٹیمپ پیپر سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ای سٹیمپ پیپر سے جعل سازی کا خاتمہ ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...