گرانفروشوں کے خلافکارروائی،989مقامات پر چھاپے،ہزاروں جرمانہ

گرانفروشوں کے خلافکارروائی،989مقامات پر چھاپے،ہزاروں جرمانہ

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے989مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر14 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ14,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،60افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر96افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے30افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1