پنجاب اوقاف بورڈ کا اجلاس

پنجاب اوقاف بورڈ کا اجلاس

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب اوقاف بورڈ کا اجلاس میاں عطا محمد مانیکا صوبائی وزیر اوقاف کی زیرصدارت ایوان اوقاف لاہور میں ہوا ، جس میں نوازش علی سیکرٹری اوقاف ، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل اوقاف سمیت محکمہ فنانس، ریگولیشن، اوقاف اورپلاننگ &ڈویلپمنٹ کے محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئمہ /خطبا سکیل 9کے لیے پرموشن کوٹہ 30فیصد سے بڑھا کر 60فیصد کرنے کے ساتھ اوقاف مدرسین وغیرہ کے لیے بھی آئندہ ترقی کے مزید مواقع پیدا کرنے کی منظوری عمل میں آئی۔ مزید براں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں حالیہ اضافہ، پنشن، معذور ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس میں سپیشل گرانٹ مبلغ 1000/-روپے کے علاوہ دفتری اوقات کے بعد کام کرنے والوں کے لیے کنوینس الاونس کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1