حکمرانوں کے ملکی ترقی کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں،میاں ایوب

حکمرانوں کے ملکی ترقی کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں،میاں ایوب

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے ملکی ترقی کے نام نہاد دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے حقیقت میں تو عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کھانے کو بھی ترس رہے ہیں اور ہر پیدا ہونیو الا بچہ بھی ان کی غیر ملکی امداد کی وجہ سے مقروض ہورہا ہے کیا یہ ہے ان کی ملکی ترقی؟ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے سیاہ ترین دور حکومت میں ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے ،ملک قرضوں میں ڈوب چکا ہے ،لوڈ شیڈنگ کا بحران (ن) لیگ کی حکومت حل نہیں کر سکی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

پنجاب کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ یہاں پر بھی اس پلان پر فوری عمل کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1