3600میگاواٹ کے منصوبوں میں تاخیر تشویشناک ہے،میگاواٹ

3600میگاواٹ کے منصوبوں میں تاخیر تشویشناک ہے،میگاواٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ق کے راہنما میاں کامران سیف نے بدترین لوڈ شیڈنگ کے باوجود3600میگا واٹ کے 4 منصوبے تاخیر کا شکار ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت پانی و بجلی نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کوئلہ سے لگنے والے3600 میگا واٹ کے چارمنصوبے تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ صرف ساہیوال میں کوئلہ سے لگنے والا منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہوگا ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ پنڈ دادنخان پنجاب میں کوئلہ سے لگنے والا منصوبہ بھی سی پیک سے ڈراپ کیے جانے کی توقع ہے جبکہ گڈانی بلوچستان اور مظفر گڑھ پناب میں2440میگا واٹ یک کوئلہ سے چلنے والے ان منصوبوں کو ابھی تک کسی بھی کمپنی کو ایوارڈ نہیں کیا گیا اسی طرح525میگا واٹ کا ایک اور منصوبہ بھی ابھی تک کسی کمپنی کو ایوارڈ نہیں کیا گیا ۔