عوام حالیہ تین برسوں میں بدعنوانی فراموش نہیں کرینگے،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام حالیہ تین برسوں میں ہونیوالی بدترین بدعنوانی اور بدعنوا ن عناصر کوفراموش نہیں کریں گے۔حکمران انتہائی بیدردی سے قائداعظم ؒ اورقائدعوام کاپاکستان لوٹ رہے ہیں۔
حکمران جس قدردبائیں گے پاناپا پیپرزکاایشو اس قدر اچھلے گا،احتساب کاموسم اب زیادہ دورنہیں۔حکومت کمزور ہے مگرعوام کی یاداشت کمزور نہیں۔حکمران یادرکھیں عوام کے چبھتے سوال چھپتے نہیں ،حکمرانوں کاحساب کمزورہوسکتا ہے مگر قوم ان سے حساب ضرور لے گی ۔حکمران عنقریب عوامی عدالت میں جوابدہی کیلئے تیاررہیں ۔نیب حکام شایدحکمرانوں کے ساتھ نرمی سے پیش آتے مگر پیپلزپارٹی کے جیالے قومی لٹیروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کریں گے ۔