وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس جمع کرانے والے منہ کی کھائیں گے،پرویز ملک

وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس جمع کرانے والے منہ کی کھائیں گے،پرویز ملک

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلافریفرنس جمع کرانے والوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑے گی، اپوزیشن خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئے ریفرنسز اور دیگر نام نہاد ایشوز سے کھیل رہی ہے لیکن عوام کو اب یہ لوگ دھوکہ نہیں دے سکیں گے، بھارتی وزیر اعظم نے بلوچستان میں انڈین مداخلت کے پاکستانی موقف کی خود ہی تصدیق کردی ہے۔

بوچستان اور مقبوضہ کزمیرکا کوئی موازنہ نہیں ،مقوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جبکہ بلوچستان پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ان خیالات کا اظۃار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں چیئر مینوں کونسلرز اور دیگر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوریت کا حسن ہے تاہم حکومت سیاسی قوتوں کے ساتھ مفاہمت کے لئے ہر وقت تیار ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئر مین نے اگر اپنی سیاسی سکھ بچانی ہے تو انہیں اپنے اقدامات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1