پانامہ زدہ حکمران دنیا میں بدنامی کا باعث بنے،اعجاز چودھری

پانامہ زدہ حکمران دنیا میں بدنامی کا باعث بنے،اعجاز چودھری

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ پانامہ زدہ حکمران پوری دنیا میں بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے اقتدار سے چمٹنے کے بجائے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کریں ، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے چالیس سالوں سے ملک کو لوٹنے کے سواء کوئی کام نہیں کیا شریف خاندان دن بدن امیر جبکہ غریب عوام غریب سے غریب تر ہو تے جا رہے ہیں حکمرانوں نے نا اہلیوں اور ناکامیوں کے تمام ریکارڈ تو ڑ دئیے ہیں کرپٹ حکمرانوں کی موجودگی میں ملک آ گے نہیں بڑھ سکتا پاکستانی قوم کرپٹ اور بد دیانت ٹولے کا احتساب چاہتی ہے پی ٹی آئی کی تحریک احتساب کرپشن کے خاتمے تک جاری رہے گی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انہیں ووٹ کا حق دلوانے کے لئے سب سے پہلے آواز بلند کی ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے، وہ گزشتہ روز کینڈا کے دورے کے موقع پر پارٹی رہنماؤں کی طر ف سے جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں اووسیز پاکستانیوں سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کی حکمرانی نہیں بلکہ حکمرانوں کا قانون نافذ ہے ،جمہوریت کی آڑ میں شریف خاندان نے بادشاہت کا نظام قائم کر رکھا ہے ۔ تقریب میں کثیر تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1