آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کیا جائے،جاوید اقبال

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کیا جائے،جاوید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)جنرل راحیل شریف فورم پاکستان کے چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے جنرل ناصر جنجوعہ جیسے ایماندار اور محنتی افسر کو نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا سربراہ بناکر قوم کے دل جیت لئے وہ ملکی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ کمانڈر سدرن کے دوران جنرل ناصر جنجوعہ کی کارکردگی قابل تحسین رہی ، یہی وجہ ہے کہ انہیں ایک اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں وزیر اعظم میاں نواز شریف فوری طور پر جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع اعلان کریں ، کیونکہ پاک فوج کی سربراہی جنرل راحیل شریف سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا ، اس لئے وسیع تر قومی مفاد میں انکی مدت ملازمت میں فوری طور پر توسیع کر دی جائے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سلامتی کیلئے اقدامات کئے اور آئندہ بھی ملکی دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے سے ذریغ نہیں کرینگے۔