اسلام کے نفاذ کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھی جائیگی،عبدالوحید روپڑی

اسلام کے نفاذ کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھی جائیگی،عبدالوحید روپڑی

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں اسلام کے نفاذ کے لیئے پر امن جدو جہد جاری رکھی جائے گی اور وطن عزیز کے خلاف سازشوں کا مقابلہ ہر محاذپر کیا جا ئے گا ، اسلام اس ملک کا مقدر ہے وطن کو سیکولر ریا ست بنانے کے خواب چکنا چور ہو ں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پنجاب کے صدر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے جماعتی عہدے داروں اور وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پرقاری فیض سمیت دیگر موجود تھے

۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں امن ہر پاکستانی کی خواہش ہے ، پاک فوج اور پاکستانی ادارے بھی اسی حوالے سے مصروف عمل ہیں انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ دشمنوں کا اصل ہدف ہے لیکن ہم ایسی ہرسازش کا مقابلہ اتحاد سے کریں گے،انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کے راستے میں عوام ہر رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور یہ منصوبہ کا میاب ہو گا انہوں نے کہا کہ جماعت اہلحدیث اسلام اور پا کستان کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرتی رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1