میاں منشی ہسپتال کی ایمرجنسی سہولیات سے محروم،اسمبلی میں تحریک التواء جمع

میاں منشی ہسپتال کی ایمرجنسی سہولیات سے محروم،اسمبلی میں تحریک التواء جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کی ایمرجنسی ڈسپنسری میں تبدیل ہو گئی۔ ایمرجنسی میں صرف ایک ڈاکٹر ہوتا ہے جو آپریشن کی صورتحال پیدا ہونے پر مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں ریفر کردیتا ہے۔ایمرجنسی میں درد کے انجکشن کے علاوہ کوئی ادویات موجود نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...