الیکشن کمیشن محمود اچکزئی کو نااہل قراردے،عمر کسانہ

الیکشن کمیشن محمود اچکزئی کو نااہل قراردے،عمر کسانہ

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن محمود اچکزئی کو نا اہل قرار دے اور ملک دشمن عناصر کی حمایت میں بیان دینے پر وضاحت طلب کرے جب تک محمود اچکزئی قوم سے معافی نہ مانگ لیں تب تک انکو کسی بھی الیکشن میں حصہ نہ لینے دیا جائے ۔ کسی عام شخص کی جانب سے درخواست دائر کرنے بجائے الیکشن کمیشن کو خود محمود اچکزئی کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے طلب کر نا چاہیے تھا ۔قانون کے مطابق کوئی بھی شخص مسلح افواج کے خلاف بات نہیں کر سکتا لیکن انہوں نے متعدد بار پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر تنقید کی ہے جو غداری کے زمرے میں آتی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے جان بوجھ کر بھارت کی حمایت اور پاکستانی فوج کے خلاف بیان دیا گیا جس کو قوم معاف نہیں کر سکتی ۔ایسے بیانات سے ملی سالمیت کمزور ہوتی ہے اور دشمن کو پھر سے وار کرنے کا موقع ملتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...