جموں و کشمیر میں یوم سیاہ بھارت سے اظہار نفرت ہے،کلثوم شکور

جموں و کشمیر میں یوم سیاہ بھارت سے اظہار نفرت ہے،کلثوم شکور

لاہور(پ ر) کلثوم مدر کیئر ٹرسٹ کی چیئر پرسن کلثوم شکور نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میںیوم سیاہ بھارت سے نفرت کا اظہار ہے۔کشمیریوں کی ہر آنے والی نسل بھارتی قبضے کے خلافکھڑی ہو گی۔پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو گا بھارت سے کسی قسم کے تعلقات استوار نہ کیے جائیں۔وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کا لہو اور قربانیاں رنگ لے کر آئیں گی۔

امریکہ اور اقوام متحدہ نے ہر موقعہ پر بھارت کو سپورٹ کی ہے جبکہ لاکھوں کشمیریوں کے قاتل بھارتی فوجی بھارتی حکومت کی منفی پالسیوں کی وجہ سے خود کشیاں کررہے ہیں ۔وہ گزشتہ روز کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی تھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1