عوام کو اپنا حق لینے کے لئے باہرنکلنا ہو گا،چودھری رزاق
لاہور(پ ر) تحریک انصاف جاپان کے بانی اورسنیئررہنماچودھری رزاق نے کہا ہے کہ پنجاب کے غریب عوام کے لئے نہ روزگار ہے نہ کوئی ذریعہ معاش حتیٰ کہ غریب عوام سے جینے کاحق اور منہ سے نوالہ بھی چھین لیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کواپنے حقوق کیلئے باہرنکلنا ہوگا اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاساتھ دینا ہوگا ورنہ حکمران اوران کے بچے اسی طرح اقتدارکی باریاں لیکرملک کولوٹتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے اوراگلادور تحریک انصاف کا ہوگا جس میں قانون کی حکمرانی ہوگی اورلوٹ مارکرنے والے کرپٹ سیاست دانوں سے حساب لیا جائے گا۔