زندہ قومیں قومی دن کو بھرپور جو ش و جذبے سے مناتی ہیں،میا ں جاوید

زندہ قومیں قومی دن کو بھرپور جو ش و جذبے سے مناتی ہیں،میا ں جاوید

لاہور ( پ ر) سابق ٹاؤن ناظم سمن آباد ٹاؤن میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن کو بھرپور جوش و جذبے سے مناتی ہیں اور وطن سے محبت کا کھل کر اظہار کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کے بعد ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ایم این اے سردار کامل عمر ، چیئرمین اخوت ڈاکٹر اظہار الحق، میاں نعیم ظفر ، چیئرمین ڈیف ایسوسی ایشن میاں منشاء، چیئرمین پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن عبدالسلام ، سابق ایم پی اے طالب سندھو،سابق ناظم حاجی ارشاد ڈوگر، رانا ضمیر ، ملک عظمت کھوکھر، میاں منظورحسین، میاں منشاء شریف ، ندیم چودھری، جاوید رانا ، گلزار احمد کھوکھر، عظیم قمر خواجہ، عنایت جعفری ، رانا خالد محمود، رانا سہیل یونس، روشن اقبال شیخ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید علی نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے اقبالؒ کے خواب میں حقیقت کا رنگ بھر کر مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلائی اور ایک عظیم اسلامی ریاست پاکستان کی بنیاد رکھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...