تحریک انصافپانامہ زدہ حکمرانوں کو بے نقاب کرتی رہیگی،ملک اعظم

تحریک انصافپانامہ زدہ حکمرانوں کو بے نقاب کرتی رہیگی،ملک اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے چیئرمین سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب ملک اعظم کی صدارت میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں میڈیا حکمت عملی پر غور کیا گیا اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پانامہ لیکس اور قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف میڈیا پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی اور قومی دولت لوٹنے والے لٹیروں کے حوالے سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا پرائم منسٹر نے مسلم لیگ (ن) کے پراپیگنڈا سیل کا پی ٹی آئی بھرپور جواب دے گی ،یہ اجلاس مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کی ہدایت پر ہوا اجلاس سے ملک اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پانامہ زدہ حکمرانوں کو بے نقاب کرتی رہے گی۔

حکمرانوں کی بھول ہے عوام انہیں کرپشن ہضم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، تحریک احتساب حکمرانوں کے انجام کی تحریک ثابت ہو گی ، اجلاس میں ایم پی اے ڈاکٹر نوشین حامد، سعدیہ سہیل،نبیلہ حاکم بھٹی، ڈاکٹر شاہد صدیق، مسرت چیمہ، سابقہ ایم این اے عنازہ احسان، عمر کسانہ ، جمشید اقبال چیمہ، عاطف چوہدری ، محمد مدنی ، نیلم حیات ، ثوبیہ کمال ،چوہدری وسیم ، شہناز خان، عبید الرحمان اور سید راشد ریاض نے شرکت کی ۔