سعدی پارک میں گٹروں کا گندا پانی اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا

سعدی پارک میں گٹروں کا گندا پانی اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )سعدی پارک کے علاقے گلی نمبر 13 میں گزشتہ روزسے گٹر کا گنداپانی سڑک پر کھڑا ہے۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔تفصیلا ت کے مطا بق یو سی بیاسی کے علاقے سعدی پارک میں گٹر کا پانی سڑک پر جمع ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گندے پانی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور گلی سے گزرنے میں دشواری کا سامناہے۔ نماز پڑھنے کے لئے گزرنے والے نمازی بھی شکایات کرتے ہیں۔ علاقہ کے کونسلر کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی صبح اس کے حل کے لئے ورکرز بلوائے ہیں جلد ہی مسئلہ حل کر دیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1