بڑی عید سے قبل گوشت کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے ،واحد کشمیری

بڑی عید سے قبل گوشت کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے ،واحد کشمیری

لاہور( پ ر) صوبائی دارالحکومت میں قربانی کی آمد سے پہلے ہی چھوٹے گوشت اور بڑے گوشت کی قیمتوں نے آسمان سے باتیں کرنا شروع کر دیں۔ بڑے اور چھوٹے قصابوں نے منہ مانگے دام عوام سے وصول کرنا شروع کر دئیے جس پر عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا ہے کہ چھوٹے اور بڑے جانورں کے بیوپاری لاہور شہر کے باسیوں کے لیے جانور منڈیوں میں کم لا رہے ہیں اور قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کر رہے ہیں۔ بیوپاری جانور کے وزن سے بھی زیادہ قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں مہنگے داموں جانور ملیں گے تو ہم سستے داموں گوشت کیسے فروخت کر سکتے ہیں۔ واحد کاشمیری نے کہا کہ حکومت کو اس حوالے سے نوٹس لینا چاہیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1