ریواولمپکس میں میڈلز کی دوڑ ، امریکہ سرفہرست ، برطانیہ دوسرے نمبر پر براجمان

ریواولمپکس میں میڈلز کی دوڑ ، امریکہ سرفہرست ، برطانیہ دوسرے نمبر پر براجمان

 ریو ڈی جنیرو (این این آئی) ریو اولمپکس میں امریکا 26 گولڈ، 23 سلور اور 26 برانز میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے ٗ امریکہ نے اب تک ہونے والے مقابلوں میں امریکا 26 سونے، 23 چاندی اور 26 کانسی کے تمغے جیت لئے ٗ میڈلز کی مجموعی تعداد 75 ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ 16 گولڈ، 17 سلور اور 8 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے اور چین 15 گولڈ، 14 سلور اور 17 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ روس11 سونے، 12 چاندی اور 12 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے، اٹلی 8 سونے، 9 چاندی اور 6 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں، جرمنی 8 سونے، 6 چاندی اور 6 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چھٹے، فرانس7 سونے، 9 چاندی اور 8 کانسی کے تمغوں کے ساتھ ساتویں، جاپان 7 سونے، 4 چاندی اور 16 کانسی کے تمغوں کے ساتھ آٹھویں، آسٹریلیا 6 سونے، 7 چاندی اور 9 کانسی کے تمغوں کے ساتھ نویں اور جنوبی کوریا 6 سونے، 3 چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...