کیس مضبوط ، ماریہ سراپواکی ٹینس کی دنیا میں واپسی کا امکان روشن

کیس مضبوط ، ماریہ سراپواکی ٹینس کی دنیا میں واپسی کا امکان روشن

ماسکو(این این آئی) روس کی ٹینس فیڈریشن کے صدر شامل تارپیشوف نے کہاہے کہ ماریا شیراپوا کو جنوری 2017 میں کھیلنے کی اجازت مل جائے گی۔سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار ماریا شیراپوا کو رواں سال کے آغاز میں آسٹریلین اوپن کے دوران ممنوعہ ادویات کے استعمال پر عارضی طورپر معطل کردیا گیا تھا تاہم جون میں ان پر دوسال کیلئے کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔روسی میڈیا کے مطابق تارپیشوف نے بتایا کہ ستمبر میں تمام چیزوں کا فیصلہ کیاجائیگا ٗ حتمی طورپر کچھ کہنا ممکن نہیں تاہم میرا خیال ہے کہ وہ جنوری سے دوبارہ کھیلنا شروع کریں گی ٗ29 سالہ اسٹار کھلاڑی کو ابتدائی طورپر ریو اولمپکس کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے گزشتہ ماہ ان کی اپیل کے بعد اس فیصلے کو رد کرتے ہوئے 19 ستمبر تک پابندی برقرار رکھا تھا ٗشیراپوا انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کی جانب سے رواں سال جون میں دوسال کیلئے عائد کی گئی پابندی کی سزا کو ختم کرنے یا کم کرنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہیں ٗعالمی ثالثی عدالت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سماعت کو اس لیے ملتوی کیا گیا کیونکہ شیراپوا اور آئی ٹی ایف کو 'شواہد اکٹھے کرنے اور ان کو جمع کرانے کیلئے مزید وقت درکار تھا۔ماریا شیراپوا نے رواں سال جنوری میں امریکی شہر لاس اینجلس میں پریس کانفرنس کے دوران ممنوعہ دوا کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پچھلے 10 سال سے میلڈونیم کا استعمال کرتی رہیں ٗانہوں نے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ ٹینس منتظمین ان کی غلطی کی وجوہات پر غور کریں گے اور انہیں کھیلنے کا ایک اور موقع دیا جائیگا۔

B

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...