پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قومی اور انٹرنیشنل ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قومی اور انٹرنیشنل ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قومی اور انٹرنیشنل ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا،3ماہ میں مجموعی طور پر8بین الاقوامی اور7قومی ایونٹس میں پلیئرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری محمد خالد کے مطابق30 ستمبر سے31 دسمبر تک3ماہ کیلیے8بین الاقوامی ایونٹس میں4انٹر نیشنل اور 4ایشین مقابلے شامل ہیں۔ان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، اس دوران 7ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کا انعقاد بھی کیا جائیگا، انھوں نے کہا کہ4انٹرنیشنل مقابلے کراچی اور لاہور میں منعقد ہونگے جبکہ ایشیا کے4ایونٹس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ڈومیسٹک ایونٹس کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں منعقد ہونگے، آئی ٹی ایف اسٹینڈرڈ ورلڈ رینکنگ چیمپئن شپ30ستمبر سے کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں بھارت کے3کھلاڑیوں نے باضابطہ طور پر شرکت کی تصدیق کر دی ہے، اس کے بعد اکتوبر کے درمیان 2بین الاقوامی مقابلے کھیلے جائیں گے، اس طرح ایشین اور بین الاقوامی مقابلوں کے ساتھ ساتھ تمام ڈومیسٹک ٹورنامنٹس 31دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...