یوم آزادی پر فتح ، پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کا سب بنے گی ، مصباح الحق

یوم آزادی پر فتح ، پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کا سب بنے گی ، مصباح الحق

 اوول (این این آئی)پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ اوول کی فتح سے مستقبل میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔ ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف آزادی کے دن حاصل ہونے والی فتح سے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل روشن ہوا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ جب چھ سال قبل انہوں نے ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی تھی تو ان کا ہدف ٹیم کو متحد کرنا تھا ٗ مصباح الحق نے کہا کہ جب متحد رہنے سے اچھے نتائج ملتے ہیں ٗاْنہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے سے کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کا نیا حوصلہ ملے گا۔مصباح الحق نے بتایا کہ وہ ہمیشہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کبھی بھی ہمت نہ ہارنے کی تاکید کرتے ہیں کیوں کہ اچھی ٹیمیں کبھی بھی پیچھے مڑکر نہیں دیکھتے، مصباح نے بتایا کہ یہ بالکل پاکستان کی تحریک آزادی جیسا ہے جب قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی آزادی کیلئے حالات سازگار نہ ہونے کے باوجود محنت جاری رکھی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی