ریو اولمپکس گیمز فٹ بال ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل برازیل اور ہونڈراس کے مابین آج ہوگا

ریو اولمپکس گیمز فٹ بال ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل برازیل اور ہونڈراس کے مابین ...

ریو ڈی جنیرو (این این آئی) ریو اولمپکس گیمز فٹ بال ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل برازیل اور ہونڈراس کے مابین (آج) بدھ کو کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ کیلئے میزبان برازیل، جرمنی، نائیجیریا اور ہونڈراس نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل نے کولمبیا، ہونڈراس نے جنوبی کوریا، نائیجیریا نے ڈنمارک اور جرمنی نے پرتگال کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ٗ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل (کل) برازیل اور ہونڈراس ٗ دوسرا سیمی فائنل 18 اگست کو نائیجیریا اور جرمنی کے مابین کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...