جشن آزادی نمائشی فٹ بال میچ 20 اگست کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی نمائشی فٹ بال میچ اسوا اکیڈمی اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان 20 اگست کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ میچ کے حوالے سے تیاریاں زور و شور پر ہیں۔