لیول ون کورس، پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ آفس میں شروع

لیول ون کورس، پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ آفس میں شروع

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام لیول ون کورس پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ آفس میں شروع ہوگیا۔ دو روزہ کورس میں پنجاب بھر سے 9 کھلاڑی شریک ہیں۔ لیول ون کوچنگ کورس میں لاہور سے اویس اکرم ، علی حیدر اور ملک عارف حسین شامل ہیں دیگر شہروں سے عبدالمقیت فورٹ عباس سے،حنان آفریدی وہاڑی، محمد عامر سرگودھا، عابد حسین لودھراں سے،احمد اور محمد باسط مظفر گڑھ سے شامل ہیں۔ کوچنگ کورس پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد کنڈکٹ کر رہے ہیں۔ دو روزہ کورس کے پہلے روز لیکچرز اور پریذنٹیشن ہوئیں۔ شکیل احمد کے کوچز کو رگبی کے رموز و اقاف سمجھائے۔لاہور سے رگبی کے کھلاڑی ملک عارف حسین ایک فٹ بال کے کھلاڑی ہیں اور رگبی سے پیار کی وجہ سے فٹ بال کے ساتھ رگبی کھیلنا شروع ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رگبی سے مجھے پیار ہے۔ میں رگبی کے کھیل میں اپنے شوق سے آیا ہوں اور پاکستان رگبی یونین اور اپنے کلب لاہور ہاکس کا شکر گزار ہوں جن کی وجہ سے مجھے رگبی کھیلنے کا موقع ملا۔ رگبی میں فٹنس کا لیول فٹ بال سے زیادہ بہتر کرنا پڑتا ہے۔ میرے دادا کبڈی کے اچھے کھلاڑی تھے سو مجھے کھیلوں سے بہت پیار ہے۔ بچپن سے ہی کبڈی، رگبی اور فٹ بال کی طرف رجحان تھا۔ کوچنگ کورس کرکے اپنی مہارت کو بہتر بنانا چاہتا ہوں۔ امید ہے کہ اپنی محنت سے جلد قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی