ریو اولمپکس 10واں روز: برازیل نے نیا عالمی ریکار ڈ قائم کردیا

ریو اولمپکس 10واں روز: برازیل نے نیا عالمی ریکار ڈ قائم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یو ڈی جنیرو( آن لائن )ریو اولمپکس کے دسویں دن برطانیہ نے شارلٹ ڈوڑاڈن کے طلائی تمغے کی بدولت 16 طلائی تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔ڈوڑاڈن نیگھڑ سواری میں برطانیہ کے لیے سونے کا تمغہ جیتا۔ وہ اولمکپس مقابلوں میں تین طلائی تمغے جیتنے والی دوسری خاتون ہیں۔برازیل نے پول والٹ مقابلوں میں اولمپکس کا پہلا تمغہ جیتا۔ برازیل کے تیاگو براس ڈی سلوا 6.03 میٹر اونچی جست لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ ریو میں برازیل کا دوسرا طلائی تمغہ ہے۔عورتوں کی چار سو میٹر کی دوڑ میں اس وقت ڈرامائی مناظر دیکھنے میں آئے جب بہاماس سے تعلق رکھنے والی شانی ملر نے اپنے آپ کو فنش لائن پر گرا کر امریکی ایتھلیٹ ایلیسن فیلیکس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ شانی ملر نے یہ فاصلہ 49.44 سیکنڈ میں طے کیا۔کینیا کے ڈیوڈ روڈیشا نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں اپنے 800 میٹر کے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے اپنے ہم وطن حریف ایلفریڈ کِپکیٹر کو پیچھے چھوڑ دیا۔دوسری جانب مصر کے جوڈوکا اسلام الشہابی کو مقابلے سے قبل اپنے اسرائیلی حریف اور سیسن سے ہاتھ نہ ملانے کی پاداش میں واپس وطن بھیج دیا گیا ہے۔بحرین کی روتھ جیبیت نے عورتوں کی تین ہزار میٹر کی سٹیپل چیز میں نہ صرف سونے کا تمغہ جیتا بلکہ اس دوڑ کی تاریخ میں دوسرا تیز ترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔کْشتی کے مقابلے میں کیوبا کے میہین لوپیس نونیس نے ترکی کے رضا کایالپ کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔
یہ ریو میں ان کا تیسرا طلائی تمغہ ہے۔امریکہ 26 طلائی تمغوں کے ساتھ بدستور سرِ فہرست ہے، جب کہ برطانیہ 16 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ چین 15 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ادھر ریو میں شام کے وقت بارش سے کئی کھیل متاثر ہوئے۔ مردوں کی 110 میٹر کی رکاوٹوں کی دوڑ کو تیز بارش کے باعث ملتوی کرنا پڑا۔ اسی طرح مردوں کے پول والٹ اور عورتوں کے ڈسکس تھرو کے مقابلے بھی بارش کی زد میں آ گئے۔کشتی رانی کے مقابلے بھی ہواؤں کی وجہ سے متاثر ہوئے۔ بارش کے باعث تماشائیوں کی تعداد میں بھی خاصی کمی دیکھنے میں آئی۔