ریس کورس ٹریفک ھادثہ میں 5بچوں کا باپ جان بحق ، ورثا کا ساتھی تاجر پر قتل کا الزام

ریس کورس ٹریفک ھادثہ میں 5بچوں کا باپ جان بحق ، ورثا کا ساتھی تاجر پر قتل کا ...

 لاہور (اپنے کرائم رپورٹرسے) ریس کورس کے علاقہ میں مبینہ ٹریفک حادثہ میں 5بچوں کا باپ جاں بحق ،متوفی مصری شاہ کے علاقہ میں لوہے کا تاجرتھا،اعظم مارکیٹ کا تاجررات گئے اپنے ہمراہ لے کر گیا ، بعد ازاں موت کی خبر ملی ، متوفی کے ورثا نے گھر سے بلا کر ساتھ لیجانے والے تاجرکے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ،پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے میں جمع کروادی ، نامزد ملزم تاحال روپوش ، پولیس تلاش کر نے میں مصروف۔ بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ کے علاقہ مسکین پورہ گلی نمبر 8کا رہائشی ملک محمد اعجاز مصری شاہ کے علاقہ میں لوہے کا کاروبار کر تاتھا ۔ متوفی کے اہلخانہ کے مطابق پیر کو رات گئے ملک محمد اعجاز کو اعظم مارکیٹ کا تاجر عتیق بٹ اپنے ہمراہ لے گیا جس کے کچھ دیر بعد ہمیں اطلاع ملی کہ ان کا ریس کورس کے علاقہ میں ایکسیڈنٹ ہو گیا اور انھیں جنرل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی ہم جنرل ہسپتال گئے تو ان کی موت واقع ہو چکی تھی جبکہ ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا کہ ان کی موت سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئی ۔ متوفی کے اہل خانہ کے مطابق اس سارے معاملے میں جب ہمیں عتیق بٹ کہیں دکھائی نہیں دیا واقعہ مشکوک ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی کے ورثا کو قوی یقین ہے کہ عتیق بٹ نے جان بوجھ کر ملک محمد اعجاز کو قتل کر کے حادثے کا ڈرامہ رچایا ہے تاکہ کسی کو شک نہ ہو لیکن ملک اعجاز کو اپنے ہمراہ لیجانے کے بعد سے لیکر ابھی تک وہ منظر عام سے غائب ہے۔ پولیس کے مطابق عتیق متوفی کے ورثاکی درخواست پر عتیق بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر کے نعش کو قبضہ میں لے لیا گیا جسے پوسٹ ما رٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق عتیق بٹ کی تلاش جاری ہے اور جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا جس کے بعد حقائق سامنے آسکیں گے ۔

مزید : علاقائی


loading...