شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی

شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی

لاہور (اپنے کرائم رپورٹرسے) پنجاب پولیس کے ایک اورجوان نے جام شہادت نوش کر کے محکمہ کا وقار بلند کر دیا ، چند روز قبل نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ناکے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی اہلکار قاصد علی پیر کی رات خالق حقیقی سے جاملا۔ جام شہادت نوش کر نیوالے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ گزشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں آئی جی پنجاب مشتاق سکیھرا، سی سی پی او امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف ،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان احمد چوہدری ،ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن رانا ایاز سلیم، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا،قائمقام ایس پی ہیڈ کوارٹرزسید کرار حسین ، ڈویژنل ایس پیز و دیگر افسران اور اہلکار بھی شامل تھے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا کے مطابق واقعہ کے شبہ میں 3افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نماز جنازہ کے بعدشہید کانسٹیبل کے ورثا نعش کو اپنے آبائی علاقہ قصور لے گئے جہاں اسکی تدفین کی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی