گرین ٹاؤن،لاپتہ خاتون 2بچوں سمیت جھنگ سے برآمد
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے )گرین ٹاؤن سے پرا سرا ر طو ر پر لا پتہ ہو نے والی خاتون اپنے دو بچو ں کے ہمرا ہ جھنگ کے علاقہ ایوب چو ک سے مل گئی ۔ بتا یا گیا ہے کہ گرین ٹاؤن Dبلا ک کا ر ہا ئشی عبد القد یر جو مقامی علاقہ میں محنت مزدور ی کرتا تھا ۔ پو لیس کوموصو ل ہو نے والی در خواست کے مطا بق عبد القدیر نے موقف اختیا ر کیا ہے 15اگست کو بیو ی ثمرا نہ اپنے دو بچو ں کے ہمراہ 7سا لہ بیٹی زینب کو سکو ل لینے گئی اور پرا سرا ر طو ر پر لا پتہ ہو گئی ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز خاتون اور اسکے دو بچے ضلع جھنگ کے علاقہ ایوب چو ک سے نیم بہوشی کی حا لت میں ایک ر کشہ ڈرا ئیور کو ملے جس نے خاتون کاا سکے اہل خا نہ سے را بطہ کروا یا ۔ متا ثر ہ خاتون کے مطا بق 15اگست کو اپنے بیٹو ں کے ہمرا ہ بیٹی7سا لہ زینب سکو ل سے لینے گئی جہا ں نا معلوم افرا د نے اسکے اغوا کیا اور بہو ش کر د یا ۔ خاتون کے مطا بق جب اسے ہو ش آیا تو جھنگ کے علاقہ ایوب چو ک میں تھی ۔ پو لیس نے شوہر کی در خواست پر کا رروا ئی کا آغا ز کردیا ہے ۔