شاہدرہ ، ضلعی گونمنٹ کا ملازم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا

شاہدرہ ، ضلعی گونمنٹ کا ملازم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا

لاہور (اپنے کرائم رپورٹرسے) شاہدرہ کے علاقہ میں ضلعی گونمنٹ کا ملازم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ، پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی، نعش گھر پہنچتے ہی کہرام بر پا ہو گیا ، اہلخانہ نعش سے لپٹ لپٹ کر روتے رہے ۔بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ کے علاقہ چاہ میراں کا رہائشی 20سالہ مون بٹ سٹی ڈسٹرکٹ گونمنٹ میں ملازم تھا ۔ وقوعہ کے روز وہ اپنی بیوی اور ایک سال کے بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر دوائی لینے نکلا تو شاہدرہ کے علاقہ ماچس فیکٹری کے قریب سامنے سے آنے والی گدھا گاڑی سے ٹکراگیا جس سے مون بٹ کے سر میں شدید چوٹ آئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکی بیوی اور بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالے کر دی ۔ جیسے ہی نعش گھر پہنچی تو کہرام برپا ہو گیا اور اہل خانہ نعش سے لپٹ لپٹ کر روتے رہے ۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی ۔بعدازاں متو فی کو سینکڑو ں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔

مزید : علاقائی