موٹر سائیکل پر مختلف جگہوں پر شراب سپلائی کرنے والے کو گرفتار کرلیاگیا

موٹر سائیکل پر مختلف جگہوں پر شراب سپلائی کرنے والے کو گرفتار کرلیاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس ریسپانس یونٹ نے موٹر سائیکل پر مختلف جگہوں پر شراب سپلائی کرنے والے کو گرفتار کرلیاجبکہ پولیس پیرو نے ایمرجنسی 15کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے چوری شدہ کار بھی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق PRU.52معمول کی گشت پر تھی کہ ڈیفنس نیشنل ہسپتال سے ریسکیو15پر کار چوری کی کال موصول ہوئی۔ کالر نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص پا رکنگ کے پاس کھڑ ا تھا جس نے کہا کہ میں گاڑی پا رک کر دیتا ہو ں لیکن پارکنگ کی بجا ئے دھوکہ سے گا ڑی لے کر فرار ہو گیا جس کو بعد ازاں ٹر یکر کی مدد سے پیر و 52نے کماہا ں روڈ کے نزدیک پکڑلیا اورقیمتی گا ڑی مرسیڈیزبر آ مد کر لی۔ اسی طر ح پیر و99ستو کتلہ نے پیشہ ور شر اب فر وش ارشدمسیح کو گرفتا ر کر کے قبضہ سے 20لیٹر شر اب برآمدکرلی۔ ملزم اپنی ذاتی سو اری پر مختلف جگہو ں پر شر اب سپلائی کر تا تھا جس کے خلا ف مقد مہ درج کر وادیا گیاہے۔

مزید : علاقائی