صوبائی دارالھکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالھکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ...

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق نواب ٹاؤن رائیونڈ روڈ پر واقع عمران کی فارمیسی سے چارڈاکو تین لاکھ 43ہزاراور اقبال ٹاؤن جہانزیب بلاک میں واقع وقاص کی بیکری سے دوڈاکو ڈیڑھ لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔قلعہ گجر سنگھ میں یعقوب کی دکان سے چور 12لاکھ کا سامان،گلشن راوی میں عمران کے گھر سے سات لاکھ اور شمالی چھاؤنی میں میجر ریٹائرڈ عرفان کے گھر سے چار لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔ ڈاکوؤں نے نواں کوٹ میں فیضان اور فیملی سے تین لاکھ 65ہزار،ستوکتلہ میں جاوید سے سوا دولاکھ،چوہنگ میں اشرف سے 86ہزار،شاہدرہ ٹاؤن میں عمر سے 40ہزار،مسلم ٹاؤن میں یوسف سے 17ہزارکی نقدی زیورات اور ساندہ میں یونس،فیکٹری ایریا میں اقبال سے موٹرسائیکلیں نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔علاوہ ازیں شاہدرہ میں طاہر،یکی گیٹ میں محسن،نیوانارکلی میں طلحہ،اکبری منڈی میں وسیم،لاری اڈہ میں سلیم،سٹی رائیونڈ میں امجد،جوہرٹاؤن میں ابراہیم،شمالی چھاؤنی میں ساجد اور باغبانپو رہ میں شاہد کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں-

Ba

مزید : علاقائی


loading...