بلوچستان سے بھاگ کر آنے والے بچے کو والدین کے سپرد کر دیا گیا

بلوچستان سے بھاگ کر آنے والے بچے کو والدین کے سپرد کر دیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے پولیس نے بلوچستان سے بھاگ کر آنے والے بچے محمد اسلم کو مال روڈ سے پکڑ کر اس کے والدین کے سپرد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سول لائنز پولیس نے مال روڈ پر آوارہ پھرتے ہوئے ہوئے 15سالہ بچے کو پکڑ کر پوچھ گیچھ کی تو اس نے بتایا کہ اس کا نام محمد اسلم ہے اور وہ ڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد ، کوئٹہ صوبہ بلوچستان کا رہائشی ہے اور وہ گھر والوں سے ناراض ہو کر خود ہی بذریعہ ٹرین لاہور آ گیا ہے۔ جب اس کے باپ کا نمبر لے کر اس سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ میرا بیٹا2ہفتے سے لاپتہ ہے جس کے متعلق اخبارات میں کافی اشتہارات بھی دے چکے ہیں۔ پولیس نے والدین کو بلا کر بچے محمد اسلم کو ان کے سپرد کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...