10روز گزرگئے ،تھانہ کے باہر کھڑی موٹر سائیکل کاپولیس سراغ نہ لگا سکی

10روز گزرگئے ،تھانہ کے باہر کھڑی موٹر سائیکل کاپولیس سراغ نہ لگا سکی

لاہور(وقائع نگار) مصری شاہ پولیس 10روز گزرنے کے باوجود تھانہ کے باہر کھڑی موٹر سائیکل کی پرُ اسرار گمشدگی کا سراغ نہ لگا سکی ،متاثرہ شخص پولیس کے رویہ سے نا امید ہو کر دفتر’’ پاکستان‘‘ پہنچ گیا۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے موٹر سائیکل کے مالک محمد عارف نے بتایا کہ وہ اپنی موٹر سائیکل نمبر LEK4728 پر اپنے دوست ملک یونس کے ساتھ 10روز قبل ایک کیس کے سلسلے میں تھانہ مصری شاہ گیااور تھانہ کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی جہاں ایک پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی دے رہا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ چند منٹوں کے بعد جب وہ واپس جانے کے لئے تھانہ سے نکلے تو تھانہ کے باہر سے ان کی موٹر سائیکل غائب تھی ۔گیٹ پر کھڑے پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل کوئی تبدیل کر کے لے گیا ہے آپ انتظار کریں ۔کئی گھنٹے تک انتظار کے بعد جب وہ تھانہ کے اندر مقدمہ کے اندراج کے لئے گئے تو محرر نے ان کو ٹرخانے کی کوشش کی لیکن بعد ازاں مقدمہ نمبر 581\16درج کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اب وہ جب بھی تھانہ میں اس حوالے سے رابطہ کرتے ہیں تو ان کو ٹرخا دیا جاتا ہے پولیس حکام واقعہ کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں ۔

مزید : علاقائی