شیرا کوٹ ، شہریوں نے اغوا کار کو پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

شیرا کوٹ ، شہریوں نے اغوا کار کو پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) شیرا کوٹ کے علاقہ میں شہریوں نے مبینہ اغوا کار کو پکڑ لیا اور پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس اور اہل علاقہ کے مطابق بابو صابو مین بازار کے رہائشی عمران علی کا بیٹا صغیر گزشتہ روز علاقہ میں قائم ویڈیو گیمز کی دکان پر گیمز کھیل رہا تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے اس کو ورغلا لیا اورکو اغوا کر کے ساتھ لیجانے کی کوشش کی، اتنے میں ایک جاننے والے نے صغیر کو دیکھ لیا اور ان کو پکڑ لیا ۔بعد ازاں اہل علاقہ نے اغوا کار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس کے مطابق اغوا کار اپنا نام احمد بتاتا ہے اس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے مزید تفصیلات تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گی ۔

مزید :

علاقائی -