رائے ونڈ، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،اصغر پہلوان گرفتار

رائے ونڈ، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،اصغر پہلوان گرفتار

رائے ونڈ (نمائند ہ پاکستان ) ہول سیل منشیات فروش اصغر پہلوان گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل رائے ونڈفتح احمد کاہلوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے ۔گذشتہ روز مخبرخاص کی اطلاع پر ایس ایچ او رائے ونڈ محمدآصف خاں کے نگرانی میں پولیس پارٹی تشکیل دی جس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بستی امین پورہ میں منشیات فروش ہول سیل ڈیلر اصغرپہلوان کے اڈہ پر چھاپہ مارکراس کوگرفتار کرلیا ۔ملزم کے قبضہ سے 5کلو گرام چرس و افیون ،2عدد پسٹل اور منشیات سیل کی رقم85ہزار روپے نقدی برآمدکرکے مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیا،مزیدتفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اصغر پہلوان علاقہ میں منشیات فروشوں کا ڈان کہلاتاہے۔ کئی مرتبہ پولیس پارٹی کے چھاپہ کے باوجود پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں اوراعلیٰ حکام کے ساتھ اچھے مراسم کی وجہ سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوتارہا منشیات فروش کے گرفتارہوتے ہی علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، لوگ پولیس زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

مزید : علاقائی