خودکشی کی کوشش کرنے والی شیخوپورہ کی خاتو ن کے خلاف مقدمہ درج

خودکشی کی کوشش کرنے والی شیخوپورہ کی خاتو ن کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(وقائع نگار) راوی روڈ کے علاقہ میں واقع آزادی فلائی اوور پر خودکشی کی کوشش کرنے والی شیخوپورہ کی رہائشی خاتو ن کے خلاف مقدمہ درج،پولیس نے ریس کورس تھانہ میں منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی چار بچوں کی ماں 40سالہ عاصمہ اختر نے غربت اور شوہر کی بے روزگاری سے تنگ آ کر دو روز قبل آزادی فلائی اوور سے کودنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر اس کو قابو کر لیا۔ گزشتہ روز راوی روڈ پولیس نے عاصمہ کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ اسے مزید کارروائی کے لئے ریس کورس پولیس سٹیشن میں منتقل کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ورثا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عاصمہ کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جبکہ شوہر دس سال سے بیروز گار ہے۔

مزید : علاقائی


loading...