مختلف علاقو ں سے نومولود سمیت 3 نعشیں بر آمد، مردہ خانے میں منتقل

مختلف علاقو ں سے نومولود سمیت 3 نعشیں بر آمد، مردہ خانے میں منتقل

لاہور (اپنے کرائم رپورٹرسے) شہر کے مختلف علاقو ں سے نومولود سمیت 3نا معلوم نعشیں بر آمد، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں منتقل کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ سول لائن کے علاقہ لارنس ر وڈ پر شہریوں نے فٹ پاتھ پر نومولود بچے کی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دی جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ لٹن روڈ کے علاقہ سے 34سالہ شخص کی نعش بر آمد ہوئی ۔ پولیس نے فوری موقعہ پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیتے ہوئے ورثاء کی تلاش کیلئے کوششیں کیں لیکن متوفی کی شناخت نہ ہوسکی جس پر پولیس نے نعش کوپوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔ میو ہسپتال چوکی کے قریب سے 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی اور شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔

مزید : علاقائی


loading...