باغبانپورہ، 55سالہ سینٹری ورکر رنگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

باغبانپورہ، 55سالہ سینٹری ورکر رنگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

لاہور(وقائع نگار )باغبانپورہ کے علاقہ میں ایل ڈبلیو ایم سی کا 55سالہ سینٹری ورکر غلام نبی رنگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا 55 سالہ غلام نبی جان کی بازی ہار گیا۔ ٹریفک حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا جب غلام نبی موٹر سائیکل پر سوار ڈیوٹی پر آرہا تھا۔ کمپنی کے دیگر ملازمین کا کہنا ہے کہ تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 55سالہ غلام حسین کچلا گیاتاہم تھانہ باغبانپورہ میں واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات آغاز کر دیاگیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...