پنجاب ؛ 654ٹریفک حادثات میں 9افراد جان بحق ، 543شدید زخمی ہو گئے

پنجاب ؛ 654ٹریفک حادثات میں 9افراد جان بحق ، 543شدید زخمی ہو گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز654ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں543 افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ223افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران9افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 288 ڈرائیور،25 کم عمرڈرائیور ،380 مسافر اور107 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ131ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت151متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد69حادثات میں76متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ37 حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل775متاثرین میں608مرد اور167خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں536موٹر سائیکلز،105آٹو رکشے،70موٹر کاریں، 41مسافربسیں،37ٹرک اور90دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...