شیخ رشید نے بھی وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے سپیکر کوریفرنس جمع کرا دیا

شیخ رشید نے بھی وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے سپیکر کوریفرنس جمع کرا دیا

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرا دیا جبکہ عمران خان کو تحریک مکمل کرنے کے بعد دو شادیاں کرنے کا مشورہ بھی دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے 162 صفحات پر مشتمل ایک اور ریفرنس سپیکر ایاز صادق کے حوالے کر دیاہے جس میں پانامہ لیکس کوبنیا اد بنایا گیا ہے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس میں سامنے آنے والے ثبوت اور شواہد وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے کافی ہیں ۔سپیکر 30 دن کے اندر ریفرنس خارج کریں یا الیکشن کمیشن کو بھجیں اسپیکر وزیر اعظم کو منی لانڈرنگ اور اثاثے چھپانے پر نااہل کریں اور اسپیکر سے گزارش کی ہے کہ اپنی آئژینی ذمہ داریاں پوری کی جائیں ۔مزید وزیر اعظم کے خلاف تحریک پر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم دیگر جماعتیں ایک ہی دن نکلیں گے پاکستانی عوام عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ ہم سب ایک اور نیک ہو کر نعرہ لگائیں اور وزیر اعظم کے خلاف نکلیں ۔ 22 جماعتوں نے مجھے چیف آرڈنیٹر بنایا ہے جس میں تحریک انصاف سرفہرست ہے جس نے مجھے تحریک کا ٹاسک دیا ہے مزید انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے شروع ہونے والی تحریک کے لئے پرامید ہیں عمران کو مشورہ دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان تحریک پر توجہ دیں تحریک مکمل ہونے کے بعد عمران خان چاہے دو شادیاں کر لیں ۔واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کی جانب سے وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں پہلے سے ریفرنس دائر کئے جا چکے ہیں جس پر 17 اگست کو شیخ رشید احمد الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے اور یہ عوامی مسلم لیگ کی جانب سے مجموعی طور پر دوسرا ریفرنس دائر کیا گیا ہے ۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول


loading...