اسحق ڈار کا ارون جیٹلی سے ٹیلی فونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت

اسحق ڈار کا ارون جیٹلی سے ٹیلی فونک رابطہ، دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھارت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو سارک وزرائے خزانہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خزانہ نے اس موقع پر خطے کی معاشی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔قبل ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سارک وزائے خزانہ کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت غیر ملکی امداد سے ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تربیلا ڈیم پنجم توسیعی منصوبے کیلئے فنڈنگ کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید : صفحہ اول