پشاور، ریڈیو پاکستان کے قریب سے دہشت گرد بم سمیت گرفتار

پشاور، ریڈیو پاکستان کے قریب سے دہشت گرد بم سمیت گرفتار

پشاور( آن لائن ) محکمہ انسداد دہشت گردی نے ریڈیو پاکستان کے قریب دہشت گرد کو بم سمیت گرفتار کر لیا۔پشاور میں انسداد دہشت گردی نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پشاور شہر کو دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے قریب سے دہشت گرد رحمن الدین کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد کے قبضے سے تیارہ کردہ خود ساختہ دو کلو وزنی بم برآمد کر لیا ہے۔ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کو خود کش حملہ کے تربیت دی گئی تھی اور خودکش حملہ کرنے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...