جنرل راحیل شریف نے 11دہشتگردوں کی سزا ئے موت کی توثیق کر دی
راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے دہشت گرد فرقہ واریت دہشت گرد کارروائیوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔ تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کا پروانہ جاری کر دیا ۔ سزا پانے والے دہشت گرد ایف سی کے جوانوں اور عام شہریوں کے اغواء اور قتل سمیت سکولز اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے دہشتگردوں نے کوئٹہ میں آئی ایس آئی انسپکٹر کامران نذیر ، بلوچستان کے ڈی آئی جی فیاض سنبل ، اے ایس آئی رضا خان اور میجر عابد مہمند کو قتل کیا تھا دہشگردوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کیا گیا جس کے بعد انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی سزا پانے والے دہشتگردوں میں ضیاء الہق ، فضل ای ، محمد شیر ، عمرزادہ ، لطیف الرحمان ، محمد عادل ، اسرار احمد ، عبدالمجید ، حضرت علی سید اعظم اور قیصر خان شامل ہیں ۔