مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مسعود خان آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مسعود خان آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب

 مظفرآباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مسعود خان آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب ہو گئے انہیں قانون ساز اسمبلی میں 42ووٹ ملے ہیں جبکہ انکے حریف پیپلزپارٹی کے امیدوار لطیف اکبر نے 6ووٹ حاصل کئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے صدر کے چناؤ کیلئے رائے شماری ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مسعود خان 42ووٹ لے کر آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب ہو گئے، جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر کو 6ووٹ ملے، انتخابات میں مسلم کانفرنس اور پی آئی ٹی کے امیدواروں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا اور صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ۔نامور سفارتکار مسعود خان آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں پیدا ہوئے، انگریزی لیکچرار کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا،آزاد کشمیر کے نو منتخب صدر نے اقوام متحدہ کے مختلف فورمز میں 20سال سے زائد خدمات سرانجام دیں، مسعود خان 2013میں سلامتی کونسل کے صدر بنے،جبکہ اسلامی تعاون تنظیم کے چیئرمین بھی رہے، مزید انہوں نے عالمی سطح پر فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی، مسعود خان نے چین اور امریکہ سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے سفارتکاری کی اور 8سال تک سفارتکاری کی خدمات سرانجام دیں،اچھی کارکردگی کے باعث چین کے صدر نے مسعود خان کو اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا، مسعود خان نے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے بھی رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے ڈی جی انسٹیٹوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔

مسعود خان

مزید : صفحہ اول