سرینگر ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6کشمیر ی شہید ، آفیسر ہلاک ، 10اہلکار زخمی

سرینگر ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6کشمیر ی شہید ، آفیسر ہلاک ، 10اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر ( اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 6کشمیری شہید ہو گئے،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،آزادی کے حق میں نعرے لگائے دوسری طرف مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کا کمانڈنگ آفیسر ہلاک ٗ10 اہلکار زخمی ٗ تین کی حالت تشویشناک ٗ بھارتی فوج کا7 مجاہدین کو شہید اور قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ ٗ دوران جھڑپ بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال ٗ دو رہائشی مکان بھی تباہ ٗ فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹے سے بھی زائد وقت تک جاری رہا ٗ علاقے میں خوف و ہراس ٗ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ٗ اوڑی سیکٹر میں مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہر خاص کے نوہٹہ میں فورسز و ٹاسک فورس اور مجاہدین کے مابین کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے دوبدو معرکہ آرائی میں2عسکریت پسند جاں بحق جبکہ سی آر پی ایف کا ایک کمانڈنگ آفیسر ہلاک ہوا۔ خونین تصادم آرائی میں ایک پولیس اہلکار سمیت9 سی آر پی ایف اہلکار بھی زخمی ہوئے۔اس دوران فوج نے اوڑی میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعوی کرتے ہوئے5مجاہدین کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا۔سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن میں تاریخی جامع مسجد کے نزدیک نوہٹہ چوک میں پیر کی صبح گولیوں کی گھنگھناہٹ اور گرینیڈوں کی گونج سے لوگ گھروں کے اندر سہم کر رہ گئے۔شہر خاص میں سخت ترین کرفیو کے نفاذ کی وجہ سے کسی بھی شخص نے باہر آنے کی جرت نہیں کی،تاہم لوگوں کو اسی اثنا میں معلوم ہوا کہ فورسز اور مجاہدین کے مابین دوبدو تصادم آرائی شروع ہوئی ہے۔1990کی دہائی میں اگر چہ اس علاقے میں گولیوں کی گونج عام سے بات تھی تاہم گزشتہ ایک دہائی سے بھی زائد عرصے سے اب یہ علاقہ قدرے خاموش ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجاہدین نے اس وقت پولیس اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں کرفیو کا نفاذ کر رہے تھے،اور اندھا دھند گولیوں چلائی جس کی وجہ سے10اہلکار زخمی ہوئے جن میں49بٹالین سی آر پی ایف کا کمانڈنگ آفسر پرمود کمار بھی شامل تھا،تاہم بعد میں مذکورہ فورسز افسر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجاہدین کی طرف سے کی گئی بے تحاشا فائرنگ کی زد میں آکر کئی اہلکار زخمی ہوکر وہیں سڑک پر گر پڑے اور انہیں باقی ساتھیوں نے خون میں لت پت الگ الگ گاڑیوں میں سوار کرکے اسپتال منتقل کیا ۔سرینگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل این این جوشی نے 5 مجاہدین کے شہید ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ اوڑی سیکٹر میں دراندازی کر کے کشمیر میں داخل ہونے والے مجاہدین کے گروپ کو فوج نے دیکھا اور اس مو قعے پر مجاہدین اور فوج کے درمیان معرکہ آرائی شروع ہوئی جس کے دوران 5 مجاہدین شہید ہوگئے ۔انہوں نے شہید مجاہدین کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار و گولہ بارود ضبط کر نے کا دعوی کر تے ہو ئے کہا کہ علاقہ میں مزید مجاہدین کے موجود ہو نے کے پیش نظر وسیع علاقہ کو گھیرے میں لے کر تلاشی کاروائیاں جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -