اپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،پرویزخٹک

اپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،پرویزخٹک

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اوراسی وجہ سے وہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے خلاف غلط اورمنفی پروپیگنڈہ کرکے خو د کوسیاسی طورپر زندہ کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ مگر ان کواپنی حیثیت کااندازہ آنے والے عام انتخابات میں لگ جائے گا۔ اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈہ کے باجوود صوبہ بھرسے لوگ جو ق دور جوق تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ کیونکہ عوام کا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور صوبائی حکومت پر بھرپور اعتماد ہے۔وہ نوشہرہ میں اے ایس سی کالونی بدرشی، اضاخیل بالا، پیر پیائی اورپبی میں جلسوں سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی و منصوبہ بندی میاں خلیق الرحمن، تحصیل ناظم نوشہرہ رضا اللہ خان، تحصیل ناظم پبی میاں مرتضیٰ ،ضلع نائب ناظم اشفاق احمد خان، ممبر ضلع کونسلر اشفاق خان کاکو بھی موجود تھے۔پرویز خٹک نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے میں غریب عوام کی حالت زار بہتر بنانے اور غریب عوام کی عزت نفس بحال کرنے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر گامزن ہے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...