اوگرا اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

اوگرا اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

اسلام آباد(این این آئی) سندھ میں سی این جی کی فروخت کے معاملے پر اوگرا اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا اور سندھ کی تمام سی این جی ایسوسی ایشنز کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کے دوران سندھ میں سی این جی کی فروخت کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے چیئر پرسن اوگرا عظمیٰ عادل خان ن کہا کہ سی این جی ایسوسی ایشنز کے تمام مسائل اور تجاویزسنی ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی این جی ایسوسی ایشن کے مسائل حل ہونے تک صوبے بھر میں سی این جی کی فی کلو کے حساب سے ہی فروخت کی جائے گی۔چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل خان نے کہا کہ امید ہے کہ حکومتی مشاورت سے رواں سال ستمبر میں این جی ایسوسی ایشنز کے معاملات حل کرلئے جائیں گے تاہم اس وقت تک سی این جی فی کلو میں ہی فروخت ہوگی ٗ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اوگرا کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے۔

مزید : صفحہ اول