پن بجلی منصوبوں کی ترقی کیلئے مؤثر کردار ادا کریں ، وزیر اعظم کی چیئرمین واپڈا کو ہدایت

پن بجلی منصوبوں کی ترقی کیلئے مؤثر کردار ادا کریں ، وزیر اعظم کی چیئرمین ...

اسلام آباد(اے این این )وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں پن بجلی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی، ان کا کہنا ہے ملک میں جاری منصوبوں سے عوام کو سستی بجلی فراہمی کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر میں اضافہ ہو گا ۔وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ملک میں جاری پن بجلی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ واپڈا ملک میں پن بجلی منصوبوں کی ترقی کیلئے موثر کردار ادا کرے ، حکومت سستی بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر میں اضافہ کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک میں پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکے ۔وزیراعظم نے چیئرمین واپڈا کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے، انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی بجلی فراہمی کیلئے پن بجلی کے نئے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...